اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ 2026 میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی۔

اطلاعات کے مطابق  قومی ٹیم نے ڈاگانا، سری لنکا میں منعقدہ جنوبی ایشیائی چیمپئن شپ 2026  میں 12 گولڈ، 5 سلور میڈل اور اتنے ہی برانز میڈلز جیتے، چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 22 میڈلز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں خصوصا زنیرہ ذوالفقار علی، سندس علی اور رشال خان، محمد عبدللہ علی اور عباد الرحمن نے انڈر 16 اور انڈر 18 ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ایڈلٹ ڈو کیٹیگری کےڈو مین  کلاسک میں ایم علی راشد  اور ایم یوسف علی نے گولڈ،    ڈو مکسڈ میں  ایم علی راشد اور اسرا وسیم  نےگولڈ،ڈو ویمن شو  میں کائنات عارف اور اسرا وسیم  نےسلور،ڈو مکسڈ میں  رشال خان اور عبداللہ نے سلور، دیگر ایونٹس میں کائنات عارف نے گولڈ،  رشال خان نےسلور،یوتھ (انڈر 16 و انڈر 18) ڈو شو، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے گولڈ،  سندس علی اور زنیرہ ذوالفقار نے برانز، محمد عبداللہ علی عباد الرحمن نے سلور، سندس علی اور زنیرہ نے برانز،عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے برانز، ایم یوسف علی اورعمر یاسین نے گولڈ،کائنات عارف اور اسرا وسیم نے گولڈ، محمد علی راشد  اسرا وسیم نے گولڈ،زنیرہ ذوالفقار اور سندس علی نے گولڈ، محمد عبداللہ علی اور سندس علی نے گولڈ، عباد الرحمن اور محمد عبداللہ علی نے سلور،زنیرہ ذوالفقار  نےبرانز،  محمد علی راشد نے گولڈ، عبداللہ نے گولڈ اور رشال خان نے برانز میڈل جیتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے