اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے اراضی انتقال کی منسوخی کیخلاف تاخیر سے دائر درخواست مسترد کردی

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے اراضی کے انتقال کی منسوخی کے خلاف تاخیر سے دائر درخواست مسترد کر دی، عدالت نے ڈیڑھ سال کی تاخیر پر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 

جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے شہری پٹھانی مائی کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالت صرف ان افراد کی مدد کرتی ہے جو اپنے حقوق کے لیے بروقت بیدار ہوں جبکہ اپنے حقوق کے تحفظ میں غفلت برتنے والے شہری کو غیر معمولی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر قانون کے اصل مقصد کو ہی ختم کر دیتی ہے، اس لیے بلاوجہ تاخیر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ زمین کا موجودہ انتقال غیر قانونی ہے اور عدالت سے انتقال منسوخ کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست ڈیڑھ سال کی تاخیر سے کیوں دائر کی گئی۔

درخواست گزار عدالتی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکی اور یہ بھی واضح نہ کر سکی کہ اس نے ڈیڑھ سال تک خاموشی کیوں اختیار کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست مقررہ وقت کے بعد دائر کی گئی اور میرٹ پر بھی پوری نہیں اترتی، لہٰذا درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے