اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں قیامِ امن، سروس ڈیلیوری اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی قونصلیٹس سمیت اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مارکیٹس بند کرنے کے اوقاتِ کار سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق تھانہ کلچر میں بہتری لانے، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی کرنے اور موٹر سائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس کے دوران ایس ایچ او برکی محمد عمران نواز کے والدین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ڈی آئی جی عمران کشور، ڈی آئی جی ذیشان رضا، ایس ایس پی توقیر محمد نعیم، ماڈل ٹاؤن و کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے