اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول ٹیچر انٹرنز کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچر انٹرنز کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری مراسلے کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد پہلے سے بھرتی شدہ ایس ٹی آئیز (سکول ٹیچر انٹرنز) کے کنٹریکٹ اور بجٹ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

مراسلے کے مطابق، پہلے سے بھرتی شدہ سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ کو مزید بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ فیز ٹو میں بھرتی ہونے والے ایس ٹی آئیز کے لیے ہر ضلع کی الگ سے بجٹ کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس حوالے سے سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خالی آسامیوں کی ایلوکیشن فراہم کریں تاکہ ہر ضلع میں موجود سکولوں کی ضروریات کے مطابق عمل درآمد ہو سکے۔

سکول ٹیچر انٹرنز کو ماہانہ وظیفہ منظور شدہ بجٹ کے اندر ہی ادا کیا جائے گا اور اضافی بجٹ کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے محکمہ تعلیم یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ بجٹ کے مؤثر استعمال اور سکولوں میں انسانی وسائل کی مناسب تقسیم کے اصول پر عمل ہو۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی ضروریات کے مطابق آسامیوں کی تقسیم اور سکول ٹیچر انٹرنز کی خدمات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے، تاکہ تعلیمی نظام میں استحکام اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے