اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی نے دوسرے پارلیمانی سال میں 87 فیصد ایجنڈا نمٹا دیا، فافن

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنے رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی اسمبلی نے دوسرے پارلیمانی سال میں 87 فیصد ایجنڈا نمٹا دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق اجلاسوں کی کارکردگی اور وقت کی پابندی میں بہتری ہوئی، تاخیر 44 سے کم ہو کر 17 منٹ رہ گئی، قومی اسمبلی کے 11 اجلاس، 84 نشستیں، مجموعی طور پر 263 گھنٹے کارروائی ہوئی۔

فافن کے مطابق کارروائی کا 87 فیصد وقت مؤثر استعمال ہوا، مگر نگرانی میں خامیاں برقرار ہیں، پوائنٹس آف آرڈر پر 40 گھنٹے صرف، قانون سازی سے زیادہ وقت خرچ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے 67 بل منظور کیے، جن میں 45 حکومتی اور 14 نجی بل شامل ہیں، کئی بل کم از کم بحث کے بغیر جلد بازی میں منظور کیے گئے۔

فافن کے مطابق سوالات کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا، جواب دہی کی شرح 91 فیصد رہی، شیڈول کے باوجود صرف 35 نشستوں میں سوالیہ گھنٹہ منعقد ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق کالنگ اٹینشن نوٹسز میں سے 34 فیصد پر حکومتی جواب نہ مل سکا، خواتین ارکان کی شرکت اور کارکردگی مردوں سے بہتر رہی، اوسط حاضری 60 فیصد، کابینہ ارکان کی حاضری نسبتاً کم رہی۔

فافن کے مطابق وزیراعظم صرف 6 نشستوں میں شریک ہوئے، حاضری 7 فیصد رہی، 12 فیصد ارکان مکمل طور پر غیر فعال رہے، کسی کارروائی میں حصہ نہ لیا، فافن نے مؤثر قانون سازی، نگرانی اور وقت کے بہتر استعمال پر زور دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے