05 Apr 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ہو امارات کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے، خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔
ذرائع نے بتایاکہ دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈی50 کے دو میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔
