اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز  نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل نے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ بیوون جیکبز نے ناقابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط سکور تک پہنچایا، احمد دانیال 22 رنز بنا کر زخمی ہو کر ریٹائر ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے 167رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46اور صاحبزادہ فرحان  نے 32رنز بنائے جبکہ سٹیو اسمتھ 53رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

علامہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم دیگر بولرز ملتان کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے