اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کی تعیناتیوں کے دوران میڈیکل معائنہ کا فیصلہ

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کی تعیناتیوں کے دوران میڈیکل معائنہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نئے منتخب انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کے میڈیکل معائنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر منتخب امیدوار میڈیکل ٹیسٹ کیلئے طلب کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر نے اُمیدواروں کا اصل شناختی کارڈ اور ایف پی ایس سی کا لیٹر ساتھ لانا لازمی قراردیتے ہوئےبھرتی کیلئے مقررہ جسمانی معیار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

ایف بی آر نے مرد امیدواروں کیلئے کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ ،چھاتی 32سے33.5انچ لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس اور مقررہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں ہی اُمیدوار کو اہل قرار دیا جائے گا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں تمام جسمانی اور طبی تفصیلات شامل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے