اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے ڈیزل سستا کرنے کا مطالبہ

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اہم ریلیف کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کچھ سہارا مل سکے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین خانزادہ خان محسود کا کہنا ہے کہ اگرچہ اوگرا کی جانب سے ٹینکرز کے کرایوں میں 28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تاہم یہ اقدام موجودہ حالات میں ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق صرف کرایوں میں اضافہ مسائل کا حل نہیں بلکہ بنیادی ریلیف کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں کمی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی خوش آئند ہے لیکن ڈیزل بھی اسی طرح مہنگا ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں نوکری پیشہ افراد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے