01 Apr 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں فرنچائز ملطان سلطانز کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کا انوکھا نام رکھ دیا۔
سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں جس پر پیٹر سڈل بھی نئے نام سے پکارے جانے پر مسکرا رہے ہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے کہا کہ پی ایس ایل کا میں غیرملکی چاچا ہوں جبکہ افتخار احمد مقامی چاچا ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں سب مجھے چاچا ہی کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے بگ بیش میں مجھے چاچا کا لقب دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
