اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق وائرل ہونے والی دستاویز، جس میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے متعلق ہدایات درج ہیں، مستند نہیں اور اسے ’فیک‘ قرار دیا گیا ہے، حکام نے واضح کیا کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں سے معاشرے میں بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں، بیان میں کہا گیا کہ فیک خبروں اور جھوٹی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ ایک غیر ذمہ دارانہ شیئر بھی عوام میں غلط تاثر پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں اور قومی مفاد میں درست معلومات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے