اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان فضا علی اپنے شوہر کے کپڑوں میں تصاویر شیئر کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے کپڑے پہنے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج صرف ایک شو نہیں تھا، میری زندگی کا ایک احساس تھا، آج میں نے ان کا سوٹ پہنا، تاکہ ان کی محبت اور ساتھ کو محسوس کر سکوں ۔

انہوں نے میزید لکھا کہ میں نے زندگی کو دوبارہ چُنا اور محبت کو دوبارہ اپنایا۔ یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے لگیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر مختلف نوعیت کے ردِعمل سامنے آئے۔ متعدد صارفین نے اسے مزاحیہ اور دلچسپ قرار دیتے ہوئے مثبت تبصرے کیے اور جوڑے کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ کچھ افراد نے اسے حیران کن اور غیر متوقع انداز قرار دیا۔

واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے دوسری شادی کی۔ تصاویر میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی اس سے قبل فواد فاروق سے 2007 میں شادی ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے