31 Mar 2026
(لاہور نیوز) خطے کی کشیدہ صورتحال کے ایل پی جی کی قیمتوں پر بھاری اثرات سامنے آنے لگے۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78روپے 28پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر923روپے71پیسےمہنگا ہو گیا، اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر کر دی، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق یکم اپریل سے ہو گا، ایل پی جی کا گھریلو 923روپے71پیسے۔ مہنگا ہو گیا۔
ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 3588روپ 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

