اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس و میلے کا آخری روز

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہور نیوز) حضرت شاہ حسینؒ، المعروف حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس و میلے کی تقریبات آج آخری روز، جسے خصوصی طور پر خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

آخری روز صرف خواتین کو مزار شریف پر آنے کی اجازت دی گئی ہے اور عرس کی تقریبات بعداز مغرب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید نے دربار کا دورہ کیا، جہاں مینیجر اوقاف غلام رسول نے انہیں مکمل بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی طرف سے تقریبات کے دوران سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے