اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا لاہور میں سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ (ایس آر ٹی) سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، جسے ییلو لائن کے روٹ پر آپریشنل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے اس منصوبے کو جلد فعال بنانے کا ٹاسک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو سونپ دیا ہے۔

بلال اکبر خان کے مطابق ایس آر ٹی سسٹم کو کنال روڈ پر ٹھوکر چوک سے ہربنس پورا تک چلایا جائے گا، جس کا مجموعی روٹ تقریباً 26 کلو میٹر پر مشتمل ہو گا، اس منصوبے کے تحت کنال روڈ پر تقریباً 8 سٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں  نے بتایا کہ اس سسٹم کے لیے ریل کے 6 یونٹس آپریشنل ہوں گے اور روزانہ 12 ہزار سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے پر 6 سے 8 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق اگرچہ ییلو لائن کا روٹ بھی یہی ہے تاہم سمارٹ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کو ایک ماہ کے اندر آپریشنل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ اس منصوبے کے لیے ٹینڈر بھی اوپن کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے