اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے: مریم نواز

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔

زیرو ویسٹ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے زیروویسٹ کیلئے عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ پر زور دیا اور ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے، کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے، کوڑا اور کندگی کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی، فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدلا جا رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیروویسٹ کے اہداف کو پورا کیا ہے، صوبے بھر میں کسانوں کو ایگریکلچر ویسٹ مینجمنٹ کیلئے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں زیروویسٹ کیلئے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایا گیا ہے، صوبے میں کچرے سے توانائی یا دیگر اشیاء تیار کرنے کے لئے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے