اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں خواتین کو تحفظ کے ساتھ رزق کمانے کے مواقع دیئے جارہے ہیں: مریم نواز

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری، طاقت اورصلاحیت میرے دل کے قریب ہے، پنجاب میں خواتین کو تحفظ کے ساتھ رزق کمانے کے مواقع دیئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی یوم خواتین پر ”ہم لیڈر ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ویمن لیڈر ایوارڈ تقریب سے خطاب میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے، شکریہ اد اکرتی ہوں، خواتین کی خود مختاری، طاقت اورصلاحیت میرے دل کے قریب ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں، عورت کے لئے خودمختاری کا سفر آسان نہیں۔ میرا سفر بھی بحیثیت عورت دوسروں سے زیادہ مختلف نہیں، دور سے سب اچھا لگتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ مخصوص مائنڈ سیٹ سے لڑکر سامنے آئی اوراپنے آپ کو منوایا۔

انہوں نے کہا کہ جدید جہد کرنیوالی خواتین دوسروں کے لئے رول ماڈل بن سکتی ہیں۔ پنجاب بلکہ پاکستان کی پہلی سی ایم بننے کا اعزاز حاصل کیا، سی ایم بننا ہر ماں،بہن اوربیٹی کیلئے اعزاز ہے۔ 

 

 

 

مریم نواز  نے کہا کہ آج لوگ کہتے ہیں پنجاب اچھا پرفارم کررہا ہے کیوں پرفارم کررہا ہے اس کے پیچھے محنت ہیں، اللہ تعالی نے جب محبت کی مثال دی تو کہا کہ میں 70ماؤں سے زیادہ پیارکرتا ہوں۔ سلطانہ آپا جیسے عظیم خواتین کے بچے ان کی قدرکرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کتنی قربانیاں دی گئی ہیں۔ پنجاب 12کروڑ عوام کا صوبہ ہے،جہاں گلی،محلو ں،سڑکوں کی صفائی اورانفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہاہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو تحفظ کے ساتھ رزق کمانے کے مواقع دیئے جارہے ہیں، پنجاب کی سڑکیں اورپارک سجے دیکھ کر ایسی خوش ہوتی ہوں جیسے ماں خوش ہوتی ہے۔ کسی چھوٹے سے شہر میں چھوٹا سا پارک بھی بن جائے تو خوشی کی انتہاء نہیں رہتی۔ بہت مراعات یافتہ اوراچھے گھرسے تعلق ہونے کے باوجود میرے والد مشرقی روایات کے امین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈری سہمی لڑکی کا سی ایم بننا آسان سفر نہیں،کرسی تک پہنچنا آسان نہیں تھا،میری جہدوجہد کے سفر کو لوگ نہیں جانتے۔ اڈیالہ جیل میں تھی تو پتہ نہیں تھا کہ میرا جرم کیا ہے۔ آفس میں سی ایم ہوتی ہوں لیکن گھر میں ایک ماں ہوتی ہوں۔

 

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مرد حضرات بہت محنت کرتے ہیں مگر خواتین بیک وقت کئی امور کو متوازی لے کر چلتی ہیں، سچ یہ ہے کہ ہرجماعت، سیاسی جماعت پر مردوں کی اجارا داری ہے۔مردوں کی اجارداری کے معاشرے میں سی ایم بننے کا سوچ نہیں سکتی تھی، والد اورچچا وزیراعلیٰ وزیراعظم کے عہدوں پر بارہا فائز رہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو ہراسانی جیسے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیے۔ خواتین کے لئے تھانے جانا تکلیف دہ ہوتا ہے، ویڈیو کال کرسکتی ہیں۔ پینک بٹن لگائے جہاں صرف بٹن دبانے پر پولیس پہنچ جاتی ہے، ٹرین میں بچی کو ہراساں کرنے کی اطلاع پر ملزم کو اگلے ہی سٹیشن پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مریم نواز شریف نے وویمن لیڈر ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین یاسمین قریشی،انیس ہارون،جہاں آرااورمائی جنداکو ایوارڈ دیئے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے