اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بادامی باغ میں گھر کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے کے علاقے ظفر پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ظفر پارک سٹریٹ نمبر 11 سبزی منڈی میں پیش آیا۔ چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ قاسم اور 18 سالہ اویس جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 سالہ صباحت اور 45 سالہ پروین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں بروقت مکمل کر لی گئیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے