اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے پر قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

 

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ڈسپلنری فریم ورک کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو مقررہ مدت کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد موصول ہونے والے مؤقف کا جائزہ لے کر آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پابندی اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور تمام کھلاڑیوں سے ضابطوں کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں قذافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کی گئی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے