27 Mar 2026
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور کے مقامی اسپتال میں سرجری کروالی۔
تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن کی کمر میں گلٹی کی شکایت تھی جس کا علاج انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں کروانے کو ترجیح دی۔اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری لاہور کے اسپتال میں ہوئی تاہم علاج گاہ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔
ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد مائیک ہیسن کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد اب وہ اپریل کے وسط میں واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
