اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع

27 Mar 2026
27 Mar 2026

( لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

واضح رہے حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پرعائد ہوگی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک ہو گا۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے