اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منانے کا اعلان

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں 28 مارچ کو "ارتھ آور" منانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اس مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 28 مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک صوبہ بھر میں روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے مؤثر اور محتاط استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس مہم کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب بھر میں ارتھ آور مہم کی نگرانی کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ توانائی کے تحفظ کی اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے