26 Mar 2026
(لاہور نیوز) موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت,عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل ہو گئے۔
پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اپریل سے نئےعدالتی اوقات کار کا اطلاق ہو گا، سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے ساڑھے تین بجے تک سماعت ہو گی۔
ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہو گا، سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سماعت ہو گی۔
مری کی سول اور سیشن عدالتوں کا عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے سہہ پہر چار بجے تک ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
