اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

باہر بیٹھے بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں: عظمیٰ بخاری

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کرہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص کو قوم نے سرآنکھوں پر بٹھایا، اس شخص نے اپنے دور میں جو چاہا وہ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل ایک تقریر کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست دکھایا گیا، پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم خان کی عید پر بانی پی ٹی آئی سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرائی گئی، یہ یورپی یونین میں جا کر اسرائیلی لابیز سے ملے، صوبائی وزیر نے کہا کہ قاسم خان کی واحد دلیل تھی کہ میرے والد جیل میں ہیں، بانی توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا گیا، مرکزی کردار قاسم خان ہے، قاسم خان کو والد کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی اپنے دورمیں چُن چُن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے، پی ٹی آئی دور میں بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا جاتا تھا، وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے، 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ایندھن ملک کے نوجوان بنے، بانی کے بچے نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باہر بیٹھ کرہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بھارت بھی چاہتا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے