اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب حکومت نے زیور تعلیم پروگرام ختم کر دیا

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے غریب بچیوں کیلئے جاری تعلیمی وظیفہ سکیم زیور تعلیم پروگرام کو ختم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے باقاعدہ طور پر اس منصوبے کو بند کرنے کی منظوری دے دی، اس پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کو ماہانہ 1000 روپے وظیفہ دیا جاتا تھا تاکہ سرکاری سکولوں میں ان کی حاضری اور داخلے میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ منصوبہ شہباز شریف کے دور حکومت کا فلیگ شپ پروگرام تھا، جس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینا تھا، پروگرام کیلئے سالانہ تقریباً 7 ارب 35 کروڑ روپے مختص کئے جاتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہتر نتائج حاصل نہ ہونے کی بنیاد پر اس سکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ اس کا بجٹ اب دیگر تعلیمی شعبوں میں خرچ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز اب ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانی نظام اور دیگر تعلیمی ضروریات پر استعمال کئے جائیں گے تاکہ مجموعی طور پر تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ سکولز کے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کے مؤثر استعمال کیلئے معاملہ کابینہ میں زیر غور آیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے