اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18.37 فیصد اضافہ

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔

حکومت نے جولائی سے فروری کے دوران آئی ایم ایف سمیت 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے حاصل کئے جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 904 ارب روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضےمیں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا۔

پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا، پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے، سعودی عرب 3 ارب ڈالر، چین  نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور بھی کیا، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں  نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے۔

اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کیلئے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا، پاکستان آئی بی آر ڈی بینک نے بھی 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا، مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض دیا، سعودی عرب نے پاکستان کو 33 لاکھ ڈالر گرانٹ سمیت 81 کروڑ ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا ،چین نے 27 کروڑ ڈالرقرضہ دیا، گرانٹ سمیت 7 کروڑ 22 لاکھ ڈالر علاوہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے