اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس کے درمیان واضح فرق برقرار ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نیا کچا آلو درجہ اول سرکاری قیمت 20 روپے کے بجائے 40 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پیاز 60 روپے کے بجائے 80 روپے، جبکہ ٹماٹر 60 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

دیگر سبزیوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں کریلا 150 روپے کے بجائے 190 روپے، مٹر 40 روپے کے بجائے 100 روپے اور شملہ مرچ 85 روپے کے بجائے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سبز مرچ 110 روپے کے بجائے 150 روپے جبکہ بند گوبھی 50 روپے کی بجائے 70 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس کے باعث وہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ مجموعی طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف اقسام کے پھل 50 روپے تک اضافے کے ساتھ فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے