اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں زرعی انقلاب، 20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے زرعی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب تک 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

حکومت کے سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ وہ ہائی پاور ٹریکٹرز اور دیگر جدید زرعی مشینری بھی آسان شرائط پر حاصل کر سکیں گے۔ اس پروگرام کے لیے کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو مجموعی طور پر 30 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ رائس سپر سیڈر کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت کم ہوگی، جس سے سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق زرعی میکانائزیشن سے نہ صرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ روایتی اور فرسودہ طریقوں کو چھوڑ کر جدید زرعی مشینری کا استعمال اپنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے