اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات مہنگی، برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث عوام کو مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں حالیہ دنوں کے دوران 5 سے 7 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سرکاری طور پر برائلر گوشت کی قیمت 534 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں یہ 354 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر 368 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، فی درجن انڈے 3 روپے مہنگے ہو کر 208 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6120 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی قیمتوں  نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے، ماہرین کے مطابق پولٹری فیڈ کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ اخراجات اور طلب میں اضافے کی وجہ سے نرخوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاہم فوری ریلیف کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے