اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے پٹرول کی مدمیں127روپے کی سبسڈی دی: مصدق ملک

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی مد میں 127 روپے کی سبسڈی دی۔

 

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی مدمیں127روپے کی سبسڈی دی، حکومت ڈیزل پر 200 روپے سے زائدسبسڈی دے رہی ہے، خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا، حکومت کا مقصد غریب پربوجھ کم کرنا ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ لگژری گاڑیوں کےفیول پر200 روپے لیوی بڑھائی، تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو لامحدود سبسڈی دیناممکن نہیں۔

واضح رہے رواں ماہ مارچ کے شروع میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 321.17 روپے اور ڈیزل 335.86 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے