اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کفایت شعاری اقدام: سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) ہائی اوکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

وزیراعظم کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور کسی بھی سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اگر کسی مخصوص صورت میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر یا اہلکار اسے اپنی ذاتی جیب سے برداشت کرے گا۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہے، وزیر اعظم  نے تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے