اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے۔

ہر سال 21 مارچ کو ’’ ڈاؤن سنڈروم کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے، ڈاؤن سنڈروم ایک سنگین جینیاتی نقص ہے اور اس کا شکار بچوں میں ذہنی اور جسمانی معذوری مختلف شدت کے ساتھ موجود ہوتی ہے۔

ڈاؤن سنڈروم کو ٹریزومی 21 بھی کہا جاتا ہے، ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کے خلیات میں 46 کے بجائے 47 کروموسوم ہوتے ہیں، یہ زائد کروموسوم بچے کی ذہنی نشوونما میں تاخیر اور جسمانی معذوری کا سبب بنتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر 1 ہزار میں سے 1 بچہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہو سکتا ہے، پاکستان میں ڈاؤن سنڈروم کی مریضوں کی تعداد کا درست تعین نہیں کیا جا سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچے عام طور سے بہت خوش طبع ہوتے ہیں، ان کو پڑھنے، لکھنے، چلنے، سوچنے اور سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، معذوری کے باوجود یہ بچے قدرت کی دیگر صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں، ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کو والدین کی خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے ڈاؤن سنڈروم بچے مختلف صلاحیتوں میں عام بچوں سے کم ضرور ہوتے ہیں لیکن ذرا سی محنت، توجہ اور جسمانی ورزش سے انہیں ایک اچھی زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے