19 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں180 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مختلف ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر214افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 86 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 128 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
