19 Mar 2026
(لاہور نیوز) عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا جس کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ریلوے کی تمام ٹرینوں کی بکنگ سو فیصد مکمل ہو چکی ہے اور مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوچز کی کمی اور ڈی ریلمنٹ جیسے واقعات کے باعث ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ ریلوے انتظامیہ عید کے موقع پر بھی شیڈول معمول پر لانے میں ناکام رہی۔
کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، عوام ایکسپریس 7 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ، خیبر میل 4 گھنٹے 45 منٹ، گرین لائن 2 گھنٹے 10 منٹ جبکہ تیز گام 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہے۔
ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
