اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ویمن سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری سکواڈ فائنل

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(ویب ڈیسک) فیفا ویمن سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری سکواڈ فائنل ہو گیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی مینجمنٹ نے آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کے لیے 23 پلیئرز فائنل کیے ہیں، قومی ویمن ٹیم میں مقامی اور اوور سیز پلیئرز شامل ہیں۔

ملائکہ دادا بھائی اور زیبا اسحٰق پہلی بار پاکستان ویمن ٹیم کے لیے منتخب ہوئی ہیں، ان دونوں کی حتمی ٹیم میں شرکت دستاویزات کلیئر ہونے سے مشروط ہے، زیبا اسحٰق مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 گرلز ٹیم سے کھیل چکی ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کے گول کیپرز میں زایانا جیوراج، نیشا اشرف اور آرزو ہزارا شامل ہیں جبکہ ڈیفنس میں اسریٰ خان، عنایا احمد، انمول حرا، کائلہ صدیقی اور ماریہ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

نزالیہ صدیقی، کاریسا جیوراج، عالیہ صادق اور سوہا ہیرانی بھی ڈیفنس لائن کا حصہ ہیں جبکہ مڈ فیلڈرز رامن فرید، لیلیٰ بنارس، ثناء مہدی، زہمینہ ملک اور ملائکہ دادا بھائی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن تاج، نادیہ خان، مریم زہری اور ازوا چوہدری شامل ہیں۔

فیفا ویمن سیریز آئندہ ماہ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جائے گی، 9 سے 16 اپریل تک ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم آئیوری کوسٹ، موریتانیہ اور ٹرکس و کیکوس جزائر سے مقابلہ کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے