اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی مستحکم قرار

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہورنیوز) عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی مستحکم ہے۔

 

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ ڈیزل کے ذخائر 24 دن جب کہ پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔

حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ خام تیل کا ایک جہاز کراچی پہنچ گیا، دوسرا چند گھنٹوں میں پہنچے گا، مارچ اور اپریل کیلئے مزید تیل درآمدات کے انتظامات جاری رہے گی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور پریمیم میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی لاگت بڑھنے سے ایل سیز کے حجم اور مالی دباؤ میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک اور بینکوں کو درآمدی فنانسنگ میں سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اجلاس میں ایندھن کی مصنوعی قلت روکنے کیلئے سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، کمیٹی نے عید اور فصل کٹائی سیزن کے دوران ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مکمل آپریشنل رہیں گی، قلت کا خدشہ نہیں ہے، اجلاس میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے ایندھن ذخائر کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے توانائی سپلائی کے ذرائع متنوع بنانے کیلئے عالمی رابطے تیز کرنے پر غور کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ کم رکھتے ہوئے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ اور سپلائی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے