اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا قدم، 18 محکموں کی 252 خدمات آن لائن

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت شہری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ای بز پورٹل پر 18 محکموں کی 252 سرکاری خدمات آن لائن فراہم کر دیں۔

حکومت کا منصوبہ ہے کہ 15 اپریل تک پورٹل پر مزید 48 خدمات شامل کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ای بز پورٹل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر 44,519 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 40,854 کی منظوری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل ہو چکی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بریفنگ دی گئی کہ  مریم کی دستک  پروگرام کی تمام سروسز کو بھی ای بز پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ہے، اب این او سیز اور پرمٹس پورٹل کے ذریعے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری ہوں گے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر کے مینوئل سسٹم ختم کیا جائے، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے