اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس اے میں 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس اے میں 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دورانِ پٹرولنگ سیف سٹی کی اطلاع پر پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان  نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس  نے ڈکیتی کے بعد شہر بھر میں ناکہ بندی کر رکھی تھی اور مشتبہ گاڑی کی اطلاع ملنے پر اسے روکنے کی کوشش کی گئی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس  نے تحویل میں لے لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے