اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے سہولت بازار عوام کیلئے فعال اور شفاف، کڑی نگرانی کی جا رہی ہے: مریم نواز

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں کی فروخت جاری ہے جبکہ بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیک اینڈ بیلنس اور معیار کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے عوام کو سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو عمدہ انتظامات پر شاباش دی، انہوں نے لاہور میں عوام کی سہولت کے لیے مزید سہولت بازار لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے سہولت آن دی گو میں خواتین کی 52.4 فیصد شمولیت کو احسن قرار دیا اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کو شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کی، رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ صارفین نے بازاروں کی رسائی اور وہاں محسوس ہونے والی حفاظت کو سراہا جبکہ دکاندار بھی سٹالز کے کرایے کی سستی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت سے مطمئن نظر آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سہولت بازاروں میں 82 فیصد قیمتیں سستی ہیں اور 88 فیصد صارفین مصنوعات کے معیار اور تازگی سے مطمئن ہیں، روایتی سہولت بازاروں میں 91 فیصد دکاندار کرایے کی سستی سے خوش ہیں، جبکہ سہولت آن دی گو کے ڈیلرز میں 85 فیصد سے زائد افراد کرایے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت سے مطمئن ہیں۔

سہولت بازاروں میں خریداری کرنے والوں میں 72.6 فیصد مرد اور 26.2 فیصد خواتین شامل ہیں، لاہور میں 10 مستقل سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو یونٹس فعال ہیں، پورے پنجاب میں 49 مستقل سہولت بازار، 15 سہولت آن دی گو یونٹس اور 11 عارضی رمضان بازار قائم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ اسے نظر آنا، ناپا جانا اور عوام کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے، سہولت بازار چھوٹے تاجروں کے لیے منظم کاروباری ماحول فراہم کر رہے ہیں اور عوامی اطمینان کی 80 فیصد سے زیادہ سطح حقیقی عوامی قدر کی عکاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے