اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتوں سے متعلق باظابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ اب صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔

حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتیں بڑھاتی تھی، کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ کر پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی،گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد بڑھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے شکایات آرہی تھی،جس پر ایکشن لیا گیا، پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں، منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر پی ٹی اے نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں نئے پیکجز کے اجراء سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کی پابند ہیں، کمپنیوں کو موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل بھی پی ٹی اے نے منظوری لینا ضروری ہے۔

پی ٹی اے حکام نے واضح کیا کہ پی ٹی اے صارفین کے تحفظ کے ساتھ ٹیلی کام مارکیٹ کے استحکام پر بھی نظر رکھتا ہے، پاکستان میں اوسط ریونیو فی صارف خطے میں سب سے کم ہے، پچھلے کچھ سالوں میں ٹیلی کام کمپنیوں کا اوسط ریونیو فی صارف میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائیو جی کی لانچنگ کے بعد اوسط ریونیو فی صارف مزید بہتر ہوگا، سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک بھر میں کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا سپیڈ میں واضح بہتری متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے