اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ عملی طور پر شکست کھا چکا: حافظ نعیم الرحمان

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو عملی طور پر شکست ہو چکی ہے۔

 

صوبائی دارالحکومت میں مںصورہ میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام یہودیوں کو کھٹکتا ہے، پاکستان کے حکمران امریکہ کے ذہنی غلام بن چکے ہیں، حکمران امریکہ کے ذہنی غلام بن چکے، واشنگٹن سے عوام پر جبر کا سرٹیفکیٹ لیتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شیطان کا پجاری ہے، جس نے دنیا کا امن تباہ کردیا، مسلمان حکمران ٹرمپ اور طاقتوروں کو زمینی خدا مانے بیٹھے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ٹرمپ کے پیس بورڈ میں شرکت کر کے شرمناک کردار ادا کیا، ٹرمپ اسرائیل کے راگ الاپ رہا تھا اور شہبازشریف نے ٹرمپ کو امن کا انعام دینے کا کہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو عملی طور پر شکست ہو چکی ہے، ایران جب مشکل سے نکلے گا تواتحاد امت کا داعی بن کر اُبھرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس بتانے کو کچھ نہیں وہ روزانہ اربوں روپے کا اپنا ہی نقصان کر رہا ہے، پیلپز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے امریکہ و اسرائیل کی مذمت تک نہیں کی، اسرائیل کے صیہونیوں نے امریکہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے