اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیکرز کے حملے، سرکاری ویب سائٹس کا سائبر سکیورٹی آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(ویب ڈیسک) سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کے تازہ حملوں کے بعد نیشنل سرٹ نے ممکنہ خامیوں کےجائزے کیلئے سائبر سکیورٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیشنل سرٹ دستاویز کے مطابق سائبر سکیورٹی کنٹرولز کی جانچ  کیلئے مختلف وزارتوں، ماتحت محکموں اور دیگر سرکاری اداروں کی 300 ویب سائٹس کا انتخاب کیا گیا، 280 سرکاری ویب سائٹس کا سکیورٹی سکین مکمل بھی کیا جا چکا ہے، متعلقہ وزارتوں کو رپورٹس بھی ارسال کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق سائبر سکیورٹی آڈٹ تکمیل کی شرح  93.3 فیصد ہے، مختلف ویب سائٹس کے سسٹمز، سرورز اور ایپلی کیشنز میں موجود کریٹیکل، ہائی، میڈیم اور لو لیول سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک اور ہیکنگ روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری اور ٹھوس اقدامات تجویز اور اصلاحی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی، متعلقہ اداروں کو سکیورٹی اپ ڈیٹس، ویب ایپلیکیشن فائر وال کے مؤثر نفاذ کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے