اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلبا کی رجسٹریشن لازمی ہو گی، پی ایم ڈی سی

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) میڈیکل و ڈینٹل کالجز کیلئے داخل شدہ طلبہ کی رجسٹریشن لازم قرار دینے کے ساتھ ساتھ 19 میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں فیس بڑھانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز طلبہ کی رجسٹریشن لازمی کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا، پی ایم اینڈ  ڈی سی کے مراسلے کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ و تادیبی کارروائی ہو گی۔

تمام سرکاری و نجی کالجز داخلہ لینے والے ہر طالبعلم کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرنے پر فی طالب علم 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ مختص نشستوں سے زائد داخلوں پر ادارے سے ہر طالبعلم کی سو فیصد فیس وصول کی جائے گی۔

بے ضابطہ داخلوں پر بھی مکمل فیس لی جائے گی، خلاف ضوابط اداروں کی آئندہ سال نشستیں کم کی جا سکتی ہیں، گریجویشن رپورٹ تاخیر سے جمع کرانے پر 75 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ ہو گا جبکہ سالانہ امتحانی نتائج تاخیر سے رپورٹ کرنے پر 30 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔

میرٹ اور داخلہ فہرست تاخیر سے جاری کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، میرٹ اور داخلہ فہرست تاخیر سے جاری کرنے پر یومیہ 50 ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہو گا، تین مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو کونسل کی گرے لسٹ میں شامل کیا جا ئے گا۔

اس کے ساتھ ہی  پی ایم اینڈڈی سی نے 19 نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، 19 نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔فیصلہ وزیرِاعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔فیصلہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔

جن کالجز کے معاملات زیرِ التوا ہیں وہ 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد فیس لینے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے