اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف میں طویل مذاکرات کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پندرہ روزہ ورچوئل مذاکرات کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔

 

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیہ میں تصدیق کی کہ پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے جائزے اور آر ایس ایف کے دوسرے جائزے پر بات چیت کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ طے نہیں ہو سکا، تاہم اس دوران خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات جاری رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا، پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کےمطابق رہا، مالیاتی خسارہ کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان 25 فروری سے گیارہ مارچ تک ورچوئل مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد سے توانائی شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق حکام کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات میں پیشرفت اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ اگر یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 20 کروڑ ملین ڈالر اپریل کے آخر تک ملنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے