12 Mar 2026
(ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس، سی سی ڈی اور سیف سٹی کے سمارٹ پولیسنگ نظام کے ذریعے شہر میں جرائم کی شرح میں حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈکیتی، چوری، سنیچنگ اور دیگر پراپرٹی جرائم میں واضح کمی نوٹ کی گئی، جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں 74 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں شہر میں 4,272 کیسز رپورٹ ہوئے، جو فروری 2026 میں کم ہو کر 1,108 رہ گئے، مارچ 2025 میں جرائم کی تعداد 4,522 تھی، جو دسمبر 2025 تک 1,264 تک پہنچ گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سیف سٹی میں ڈیٹا اینالیٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے، کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے مجرمان کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
