اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26 میں ترسیلات زر ماہانہ 5 فیصد کم اور سالانہ 5 فیصد بڑھیں، فروری 2026 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات وطن بھیجی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں ترسیلات زر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں سب سے زیادہ 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ترسیلات یو اے ای سے موصول ہوئیں، فروری 2026 میں سعودی عرب سے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ سے 53.20 کروڑ ڈالر، امریکا سے 31.90 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں، سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر26 ارب 49 کروڑ ڈالر رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے