10 Mar 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 6 ہزار 200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 316 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 460 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 354 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 394 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 019 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
