اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، مانیٹرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہورنیوز) پٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی نے توانائی مارکیٹ کی نگرانی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم کی پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا ہنگامی اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطحی کابینہ کمیٹی نے توانائی مارکیٹ کی نگرانی تیز کرنے اور سپلائی کے تسلسل کیلئے روزانہ سٹاک کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا، کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تمام اُمور پر بھی غور کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک میں توانائی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے، اراکان نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتِ حال عالمی توانائی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا۔

اجلاس میں طویل کشیدگی سے پاکستان کی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، یہ بھی فیصلہ ہوا کمیٹی کا روزانہ اجلاس ہوگا، سٹاک اور قیمتوں کا ریئل ٹائم جائزہ ،ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی، شپمنٹس اور ٹرمینل آپریشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہنے متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی تیز کرنے اور یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ توانائی سپلائی محفوظ ہے عوام پریشان نہ ہوں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جامع متبادل منصوبہ بندی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے