01 Mar 2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے، چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 117 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈسے 105 ون ویلرز گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان خونی کھیل میں مگن ہو کر خطرناک کرتب کر رہے تھے۔
اسکے علاوہ کوٹ لکھپت، شیراکوٹ اور کاہنہ سمیت دیگر علاقوں سے 12 پتنگ باز گرفتار کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار کئے گئے ملزمان میں عرفان، علی، اشفاق، احتشام، نعمان و دیگر شامل ہیں، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
