01 Mar 2026
(ویب ڈیسک) آن لائن ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم نے 2 ماہ قبل ٹانگوں سے معذور شہری کو کمپنی ملازم بن کر کال کی۔
ملزم نے شہری سے بہانے سے اکاؤنٹ کا خفیہ کوڈ لیا اور 50 ہزار نکال لیے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب تک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے۔
گرفتار ملزم طارق محمود مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنی خفیہ معلومات کسی شخص کو نہ دیں۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
